the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسیز)
سابق صدر پاکستان  پرویز مشرف اے ایف آئی سی سے چک شہزاد فارم ہاؤس منتقل ہو گئے ، منتقلی کے فوری بعد ان کے روٹ پر دھماکا بھی ہوا ،دوسری طرف  پاکستان وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کو سابق صدر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف اے ایف آئی سی کے کمرے سے رات گئے چک شہزاد فارم ہاؤس کی کھلی فضا میں منتقل ہو گئے۔منتقلی کا سارا پروگرام خفیہ تھا لیکن پھر بھی دھماکا ہو گیا۔دھماکا مشرف کا قافلہ گزرنے کے تھوڑی دیر بعد



فیض آباد کے قریب سڑک کنارے پانی کے پائپ میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔دھماکے میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ادھر پاکستانی  وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔جواب سابق صدر کے سیکورٹی افسر تک پہنچا دیا گیا ہے ، حکام نے واضح کیا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے،سابق صدر نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے کے حکومتی اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.